گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک ) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر امان بونجوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل اے کوئی سروکار نہیں ہے حکومت وزراءعوامی مسائل پر پریس کانفرنس کرنے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں جو کہ موجودہ تبدیلی سرکار کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام 20 کلو آٹا کیلئے خوار ہو رہے ہیں گلگت بلتستان کی تاریخ میں آٹے کے حوالے اتنے برے دن کبھی عوام پر نہیں آئے تھے۔ کل ان آفسیران سے بھی پورا حساب لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہی نہیں پے۔ اس حکومت کی کارکردگی یہ ہے غریب کے پاس دو وقت کا کھانا نہیں ہے جبکہ وزراءنے اپنی تنخواہ اور مراعات میں 3 سو فیصد اضافہ کیا۔ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ احتجاج تحریک انصاف کی حکومت میں شروع ہوئے ہیں۔
