134

اسپیکر اور حساس مائیک والے یہ ایئربڈز، قیمتی زیورات بھی ہیں

ہیمبرگ(نیوزمارٹ ڈیسک) جرمنی کی ایک کمپنی نے خواتین کے لیے نئے فیشن کے تحت ایئربڈز کو کانوں کے ب±ندوں میں سمو دیا ہے۔ اگرچہ یہ بہت مہنگے ہیں لیکن ایئربڈز اب آپ کے چہرے کا حسن بڑھا سکتے ہیں۔نووا کمپنی کے مطابق ایئربڈز سونے، چاندی اور سچے موتی کی صورت میں دستیاب ہیں اور ان کے ساتھ چارجنگ کیس بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔ کانوں کے زیور کے ساتھ ساتھ ان میں بلند معیار کے اسٹیریو ایئربڈز بھی چھپے ہیں۔ ایئررنگ میں کِلپ لگایا گیا ہے جس کے پیچھے مائیکرو اسپیکر موجود ہے۔ اگر ایئررنگ کان سے دور بھی رہے تب بھی ایک خاص رخ سے کانوں میں آواز پڑتی رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں