ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت اپنی شادی کے بعد سلمان خان کی مشکور نظر آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے کہا ہے کہ سلمان خان نے شادی کی خبروں کے بعد ان کے شوہر عادل خان درانی کو فون کال کی ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ بھائی(سلمان خان) ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ راکھی ساونت نے مزید کہا کہ بھائی کے ہوتے ہوئے یہ کیسے منع کر سکتے ہیں۔ راکھی ساونت نے کہاکہ میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا ہے ۔جب میڈیا نمائندوں نے سلمان خان کی فون کال کے بارے میں عادل درانی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھے ہیں، بہت عاجز ہیں، انہوں نے میرے سے کچھ باتیں پوچھیں تو میں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
