37

امریکا میں مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 14 افراد زخمی، ایک حملہ آور گرفتار

ٹیکساس(نیوزمارٹ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دونوں افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا جب کہ زخمی تمام افراد راہگیر ہیں، گرفتار حملہ آور سے تفتیش جاری ہے جب کہ فرار حملہ آور کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں