43

دمام میں 20 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث شہری گرفتار

دمام (نیوزمارٹ ڈیسک) دمام پولیس نے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو 20 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الشہری نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ گرفتار شدگان نے ایک طریقہ واردات پر 20 سے زیادہ جرائم کئے ہیں جن میں گھروں اور دکانوں میں چوری، گاڑیوں کی چوری اور لیموزین ڈرائیوروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے واقعات شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کی تلاش جاری تھی جن کی شناخت بالآخر کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان نے اپنے جرائم کا اقرار کرلیا ہے نیز وہ تفتیشی اہلکاروں کے سامنے اپنی ایک ایک واردات کی تفصیل کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں