56

بلتستان یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی صوابی کے اہم معاہدے پر دستخط

صوابی(نیوزمارٹ ڈیسک ) بلتستان یونیورسٹی سکردو اور ویمن یونیورسٹی صوابی کے درمیان ایک علمی وتحقیقی معاہدہ ہوا اور معاہدے کے تحت دونوں جامعات باہمی کانفرنسز اور سیمینارز کے انعقاد کو یقینی بنائیں گی۔معاہدے کے تحت بلتستان یونیورسٹی سیاحتی ا±مور میں رہنمائی فراہم کرے گی جبکہ ویمن یونیورسٹی صوابی علم نفسیات اور ایجوکیشن کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرے گی۔ اس سلسلے میں بلتستان یونیورسٹی کی طرف سے ایک وفد جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کررہے تھے، ڈاکٹر محمد نعیم خان نے مزید کہا کہ بلتستان یونیورسٹی نے اپنے جامع منصوبہ جات میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کو اولیت دے رکھی ہے۔ قبل ازیں بلتستان یونیورسٹی سکردو کی طرف ڈائریکٹر بین الاقوامی ا±مور ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوق نے دستخط کئے جبکہ ویمن یونیورسٹی صوابی کی فوکل پرسن ڈاکٹر امبرین تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں