69

کچھ لابیز اپنی خواہشات کیلئے کپتانی پر بات کررہی ہیں، عاقب جاوید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بالر اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی پر فوکس کرنے کی بجائے دوسرے معاملات دیکھے جو زیادہ اہم ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کپتانی چھوڑ کر دوسرے معاملات دیکھنا ہوں گے، کپتانی کے حوالے سے یکدم شور مچنا پتا نہیں کیوں شروع ہوگیا ہے، شاید اس لیے کہ سرفراز احمد نے دو ٹیسٹ میچز میں اچھا پرفارم کردیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے،انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے مقامی کھلاڑیوں کا کیمپ 4فروری سے شروع ہوگا، قلندرز کی انتظامیہ پی ایس ایل 8کے لیے پرجوش ہے، ہمارے لیے پہلے چار ایڈیشنز مشکل تھے، وہ مشکل ختم ہو چکی ہے، ہماری کمی کپتان کی تھی جو شاہین آفریدی نے پوری کردی ہے اس وقت ٹیم کمبی نیشن کے لیے لاہور قلندرز کے پاس جتنے آپشنز ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں