گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے ترجمان شہزاد الہامی نے کہا لینڈ ریفارمز کا حل کمیٹیوں میں نہیں بلکہ اسمبلی میں ہے لینڈ ریفارمز کے نام پر بننے والی کمیٹی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کردہ خالصہ سرکار کے خاتمے کا بل کو ایجنڈے کا حصہ بنا کر پاس کریں تاکہ خالصہ سرکار کے قانون کا خاتمہ ہو سکے اور لوگوں کو ان کی ملکیتی ذمینیں مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کو یہ اختیار حاصل ہے کیونکہ اس بل میں اپوزیشن جماعتیں سمیت حکومت کے ممبران کی حمایت بھی حاصل ہے۔
