29

کٹھ پتلی حکومت نے گلگت بلتستان کو ہربحرانوں کا شکار کردیا ہے، کلثوم مہدی

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک) صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو ہر طرح سے بحرانوں کا شکار کردیا ہے وزیراعلی کو گلگت بلتستان کے عوام کی نہیں عمران خان کی فکر کھائی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں آئے روز عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے جگہ جگہ مظاہرے کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے سیلکٹیڈ صوبائی حکومت اور ان کے عہدیداروں کی فوج ظفر موج سرکاری مراعات لیکر گرم علاقوں میں سیر سپاٹے اور موسم انجوائے کرنے میں مصروف ہیں گلگت بلتستان کے عوام آٹا بجلی پانی اور صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم سراپا احتجاج ہیں میڈیا کو جاری ایک بیان میں اور دوسری طرف مراعات کے مزے لینے میں لگے ہیں کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو جن مسائل اور مشکلات کا شکار کیا ہے اس کا بدلہ عوام الیکشن میں ضرور لیں گے اور ایسی کٹ پتلی حکومت اور نام نہاد تبدیلی کا نام ونشان مٹادیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں