گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ و صدر (ن )لیگ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی اجتماعی ترقی کیلئے روڈز انفراسٹرکچر،اعلی تعلیم، صحت،بجلی،ایل پی جی ائر مکس پلانٹ اور دیگر میگا منصوبے دیئے۔موجودہ وفاقی حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ کشمیر افیئرز کے فنڈز کے ترسیل اور مانیٹرنگ کے اختیارات ختم کرکے گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کو تفویض کئے اور گلگت بلتستان کے عوام کا ایک بڑا مطالبے پر عملدرآمد کردیا۔۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کہا کہ 43 کلومیٹر طویل گلگت کونوداس آرسی سی پل تا نلتر روڈ جوکہ تین ارب سے زائد مالیت کا منصوبہ ہے اس اہم منصوبے سے مقامی آبادی کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی۔ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور نلتر بحیثیت سیاحتی مقام اور سکی کھیل کے نیشنل اور انٹرنیشنل کھیلوں کے وجہ سے مشہور ہے۔ماضی میں روڈ کی خستہ حالی کے بدولت مقامی افراد اور سیاحوں کی قیمتی جانوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں انٹر نیشنل شخصیات کی قیمتی جانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم عوامی منصوبے کو اعلی معیار اور پی سی ون کے مطابق ڈرائنگ اور ڈیزائن کے مطابق ہونا ازحد ضروری ہے۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے گلگت مقامی لوگوں اور گلگت بلتستان کا سیاحتی مستقبل جڑا ہے۔اس اہم عوامی منصوبے کو معیار کے اعلی اصولوں کے مطابق تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
