گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کی سربراہی میں دیامر میں پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چلاس صداقت علی، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر نادر علی،محکمہ صحت دیامر ہے زمہ داران اور متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت دیامر کے زمہ داران نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک پولیو مہم انتہائی کامیابی سے جاری ہے جس میں 118 فیصد کوریج ہوچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے اس موقعے پر محکمہ صحت کے زمہ داران اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور مزید تیزی لانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہے وہ محکمہ صحت سے تعاون کریں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور تمام متعلقہ محکموں کو بھی ہدایات دی کہ پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
