54

نلتر روڈ منصوبے پر بورڈ تشکیل،10روز میں انجینئرز سے رپورٹ طلب

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کی کاوشوں کے سبب فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبہ جات کے پرنسپل اکاوٹنگ آفیسر کے اختیارات کی کانا منسٹری سے گلگت بلتستان منتقلی چیرمین عمران خان نے کی۔ تھا۔ یہ عمل گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کے تحت ایک اہم اقدام تھا۔ اس سے پی ایس ڈی پی منصوبہ جات کے معیاری و بروقت تکمیل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن اپنے 5 سالہ دور میں ان اختیارات کی جی بی منتقلی میں ناکام رہے تھے۔ اگر وفاق میں چیئرمین عمران خان کی حکومت ہٹاکر سازشی پی ڈی ایم ٹولے کو مسلط نہیں کیا جاتا تو برق رفتاری سے ان منصوبہ جات پر عمل درآمد ہونا تھا۔ پی ڈی ایم حکومت نے پی ایس ڈی پی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کرتے ان منصوبہ جات پر عملد درآمد کی رفتار سست کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں