51

چین کی معیشت میں2023کے دوران نمایاں بہتری آئے گی ،ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال 2023 کے دوران چین کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، ملکی معیشت میں بڑی پیش رفت ہوگی اورعالمی اقتصادی بحالی میں مزید کردار ادا کیا جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہار ترجمان وانگ وین بن نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران سال 2022 میں چین کی معیشت کے حوالے سے اور ساتھ ہی 2023 میں چین کی معیشت میں نمایاں اضافہ کے بارے میں میڈیا کی پیشن گوئی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا ۔ترجمان نے کہا کہ چین کے نوول کرونا وائرس ردعمل بارے ایک نئے مرحلے کی جانب بڑھنے اور زندگی اور کام کاج تیزی سے معمول پر آنے کے ساتھ ہی چین کی معیشت کے اندرونی محرکات زیادہ رفتار حاصل کریں گے اور اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کی کوششوں کے فوائد کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں