کیف (آئی این پی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 14افراد کی ہلاکت کے بعد کہا ہے کہ جنگ کے وقت کوئی حادثہ نہیں ہوتا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے پر یوکرین نے روسی مداخلت کا دعوی نہیں کیا لیکن زیلنسکی نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کو بتایا کہ یہ سانحہ جنگ کا نتیجہ تھا جس کا درد ناقابل بیان ہے،دوسری جانب ایس بی یو اسٹیٹ سیکیورٹی سروس نے کہا کہ وہ حادثے کی کئی ممکنہ وجوہات جاننے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں تخریب کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی خرابی یا پرواز کے قواعد کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔
