جوہانسبرگ (نیوزمارٹ ڈیسک )تین سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹر ہاشم آملہ نے اب ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کرک انفو کے مطابق ہاشم آملہ انگلش کانٹی سرے سے کھیل رہے تھے، تاہم اب انہوں نے کانٹی کو تصدیق کی ہے کہ وہ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ میری اوول کے میدان میں خوشگوار یادیں ہیں، وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔خیال رہے کہ ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تین سال قبل کیا تھا۔ ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 ہزار 672 رنز اسکور کیے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 181 ون ڈے بھی اور 44 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں۔
