اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہمارے سروں پر لٹک رہا ہے،گزشتہ حکومت نے غیر ذمہ داری سے معاہدہ کو پورا نہیں کیا،چند لوگ پاکستان کی مشکلات سے فائدہ اٹھا کر سٹہ بازی کررہے ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ ملک میں پسماندہ طبقے پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ پڑے،جتنے ڈالرز بڑے لوگوں نے سٹور کئے ہوئے ہیں اگر وہ معیشت میں ڈالیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،دوست ملکوں کی امداد اور قرضوں پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے،ہمیں ہر صورت ملک کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا،ہمیں سخت شرائط کی بناپر آئی ایم ایف سے منتیں کرنا پڑ رہی ہیں،ملک میں تیز ترترقی کےلئے 25سے 30ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لانا بہت ضروری ہے،محصولات اور مجموعی پیداوار کا تناسب 15سے 16فیصد کی سطح تک لانا ہوگا،اگر ہمیں کامیاب ملک بننا ہے تو قلیل وقت کی مد میں 32بلین ڈالر کو 100بلین ڈالر سے آگے پہنچانا ہے،قلیل وقت میں شدید فارن ایکسچینج کا خسارہ ہے،یہ وقت نہیں کہ نئی پالیسیاں بنائی جائیں، یہ وقت ملک میں ترقی کی شرح اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا ہے،ہمیں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔(اس)
