70

راجہ پرویز اشرف

تحریر۔۔منظور احمد طاہر
راجہ پرویز اشرف سنگھر نواب شاہ میں 26دسمبر 1950کو پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم ایجوکیشن یونیورسٹی آف سندھ سے حاصل کی۔ ان کے والد محترم راجہ سنگھر خان نواب شاہ میں مقیم رہے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑا تعلق تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے سندھ سے رہائش تبدیل کر کے موہری راجگان نزد اڈا ڈھوک امب سوہاوہ چکوال روڈ جو کہ سوہاوہ سے 14کلو میٹر کے فاصلے پر ہے پہلی بار عام انتخابات میں حصہ لیا۔ اس وقت زرداری دور تھا 2008میں این اے 58میں الیکشن لڑا تھا بڑی اکثریت سے پیپلز پارٹی کے نام پر کامیاب ہوئے۔ 2008میں زرداری کابینہ کے رکن تھے۔ 2018کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا ۔ این اے 51تحصیل گوجر خان کے قومی اسمبلی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔ زرداری دور میں سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے انکو کرپشن کے کیسز میں سپریم عدالت نے نا اہل کر کے گھر بجھوا دیا گیا انکی جگہ پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کا عہدہ سونپا گیا۔ 22جون 2012سے 16مارچ 2013تک اپنی وزارت عظمی کی مدت پوری کرنے تک اپنے فرائض سر انجام دیئے مگر ان پر بھی رینٹل پاور کے الزامات لگے انہوں نے بھی اسلام آباد میں سینکڑوں کنال اراضی کے فارم بنوائے۔ الزامات سب پر لگتے رہتے ہیں۔ 2018کے عام انتخابات میں عمران خان وزیر اعظم بن گئے عمران خان وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی سپیکر نے قانون شکنی کی ووٹنگ نہ کرانے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ پانچ سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی وجہ سے شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان بن گئے۔ سپریم عدالت کے حکم سے ایاز صادق سابقہ سپیکر قومی اسمبلی کو عدم اعتماد ووٹ ووٹنگ کرائی گئی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کا سپیکر کے فرائض منصبی سنبھال لئے جو تا حال اپنے فرائض اپریل 2022سے سر انجام دے رہے ہیں۔ 2018کے عام انتخابات میں این اے 51تحصیل گوجر خان کے ایم این اے بڑی لیڈ سے کامیابی حاصل کی انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کے لئے بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔ گاﺅں گاﺅں، گلی گلی میں پکی سڑکیں بنوائیں پل بنوائے سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سوئی گیس پہنچائی جس سے گھر گھر سوئی گیس میٹر لگوائے اس سے قبل ان کے سیاسی حریف کو آج تک عوام کو سہولیات نہ دلوا سکے۔ ان کے سیاسی حریف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی تحصیل کے گاﺅں دھندا ماچھیا ، دولتالہ، ڈونگی ، جاتلی، مندرہ روڈ سید اڈا کالیں ٹھلہ خورد، جھنگی دائم دیوی داتہ میرا بے شمار سڑکیں بنوا کر عوام کے دل جیت لئے ۔ تحصیل گوجر خان کی لاکھوں آبادی کی عوام ان کو دل و جان سے بڑے اچھے الفاظوں میں یاد کرتی ہے اور دعائیں دے رہی ہے۔ باتیں کرنے سے نہیں عمل کرنے کی ضرورت ہے ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جانا چاہیئے۔ موضع بھنگالی کے گدی نشین پیر صاحب کو دل سے پیار اور چاہنے والوں میں سے ہیں ۔ میں انکو ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں۔ راجہ صاحب عوام نے اس بار تو آپکو بہت زیادہ ووٹ سے کامیاب کرایا گیا اگر آپ نے ووٹ آئندہ بھی لینے ہیں تو عوام کے پاس جانا بظاہر ملاقاتیں کرنا ضروری ہو گا یاد رکھیں کہ عوام کو بھلائیں نہیں۔ عوام کی ووٹوں سے اعلیٰ عہدوں پر پہنچ جاتے ہیں تا کہ اہل علاقہ آئندہ بھی ووٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں