34

نا اہلی سے فرق نہیں پڑیگا‘ووٹ نظریے کو ملے گا،عمران خان

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ابھی بہت سے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو ان کے ہوش ا±ڑ جائیں گے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی،اگر مجھے نا اہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے،چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کے لیے باہر نکلوں گا۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی سمری میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی کی خلاف ورزی کی، اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ ن کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے، آزادانہ انتخابات سے مقبول عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معاشی مسائل حل کر سکتی ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو موجودہ اقتصادی صورت حال مزید خراب ہو گی، ہمیں سری لنکا کی طرح کے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں