82

حکومت PTIمیں پارلیمانی جنگ تیز‘ مزید30استعفے منظوری کا امکان

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)پی ڈی ایم کی حکومت بھی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی واپسی روکنے پر ڈٹ گئی۔ تحریک انصاف کے مزید 25 سے 30 اراکین کے استعفے منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ سپیکر کو ان اراکین کے استعفے منظور کرنے کی ایڈوائس بھجوا دی گئی۔ایک طرف تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آنے کی راہ ہموار کرنے لگی تو دوسری جانب پی ڈی ایم راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق کہا اور مجھے اطمینان دلادیا،میں نے مطمئن ہوکر ایسے ارکان کے استعفے منظور کرلیے، جس جس نے مجھے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے،مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں، جب استعفے منظور کرتا ہو تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتا تو بھی شور مچ جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلیے، ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں