گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے خیبر پختو نخواہ کے سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اور پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گزشتہ پریس کانفرنس سے ابھی تک وفاق نے گلگت بلتستان کیلئے ایک روپیہ بھی اضافی جاری نہیں کیا. پہلی بار گلگت بلتستان نے دس ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا. ہمیں 47 ارب کے فنڈز مل رہے ہیں جس میں سے 41 ارب محض تنخواہیں ادا کر رہے ہیں۔ ہوش کے ناخن لیں ورنہ عوام سڑکوں پر ہوگی تو دشمن ملک اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے . سیاسی قیادت کا بنیادی کام ہے افراتفری پر قابو پایا جائے مگر پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت چن چن کر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور کے پی کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے . اگر ملک میں افراتفری ہو گی تو اس کا ذمہ دار کون ہے . ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے اور یہ توشہ خانہ کی گھڑیوں پہ لگے ہوئے ہیں. ہم انہیں آخری مرتبہ متنبہ کر رہے ہیں پھر عوام کو جوابدہ وفاقی حکومت ہوگی ہم نہیں ہونگے ۔
