56

قراقرم بنک،مقامی آفسران کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، اشفاق افضل

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)کواپریٹو بنک سے قراقرم بنک کے سفر تک اس ادارے کے مقامی ملازمین نے انتھک محنت کی ہے۔ مقامی آفسران کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے بصورت دیگر سخت رد عمل دیکھنے کو ملے گا اس قومی ادارے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں نت نئے تجربات سے اس ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ ترک ہونا چائیے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گلگت کے سیکریٹری جنرل اشفاق افضل اخونزادہ نے اپنے ایک بیان کے ذریعے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نئی پوسٹوں پر تعیناتی ہو یا مقامی آفسران کی ترقیاں کسی بھی قسم کی زیادتی اس ادارے کو مفلوج بنانے کے مترادف تصور ہوگی قراقرم بنک گلگت بلتستان کا واحد ادارہ ہو جو روزگار کے ساتھ ساتھ بےروزگار اور ہنر مند افراد کو قرضے بھی فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں