70

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ یاچیف سلیکٹر کی آفر ہوئی تو دیکھوں گا، انضمام الحق

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا،لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، اگر کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے، وہ کوچنگ کر سکتا ہے،انضمام الحق نے کہا کہ پشاور سمیت پورے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے،پی ایس ایل کے میچز پورے پاکستان میں ہوں گے تو انٹرنیشنل ٹیمیں مختلف وینیوز پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں