32

مہنگائی کا جن برطانیہ ، جاپان اور امریکا میں بھی بے قابو

لندن (نیوزمارٹ ڈیسک ) مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اور معاشی طور پر مضبوط ممالک برطانیہ، جاپان اور امریکا میں بھی بے قابو ہوگیا ۔ برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان آنے سے لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جبکہ امریکا میں بھی مہنگائی عروج پر ہے ، دنیا بھر کے ممالک اس وقت مہنگائی کی زد میں ہیں، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں