67

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی ملاقات

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) چئیرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد لغاری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے کشمیر ہا¶س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہلال احمر کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں صحت، مہاجر ین کی فلاح و بہبود، ایل او سی متاثرین سمیت کئی امور میں ہلال احمر کے کردار کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چئیرمین ہلال احمر کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت بھی دی۔ چئیرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ ہلال احمر آزاد کشمیر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ہلال احمر اپنے پروگرامز کے زریعے مستحقین کی امداد و تعاون کے ساتھ ساتھ عوام میں صحت و صفائی، فلاح و بہبود اور محفوظ زندگی کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہا ہے۔ چئیرمین ہلال احمر نے کہا کہ ریڈکریسنٹ آزاد کشمیر میں اپنے فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم کالجز ظفر اقبال ملک و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں