اسلام آ باد (نیوزمارٹ ڈیسک ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی کے چنا کے عمل نےثابت کیا کہ عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا۔ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنی نالائقی پرپردہ نہ ڈالے. احسن اقبال نے کہا کہ آپ کی جماعت نے چن چن کر ان افراد کا چنا کیا جو نگران وزیر اعلی کی قانونی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے، اہلیت پوری نہ ہونے میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس عمل نےثابت کیا کہ آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان اتناہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چارسال قبل تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلی پنجاب بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں۔
