اسلام آ باد (نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے صادق اور امین نے خیراتی فنڈ ہاوسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے صادق اور امین نے خیراتی فنڈ ہاسنگ سوسائٹی میں لگائے، اور اعتراف کیا کہ شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر ہاوسنگ منصوبے میں لگائے، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم۔ عمران خان جنہیں چور کہتے ہیں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں الزام ثابت نہ کرسکے، اور خود عمران خان اِسی لئے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کیوں کہ اگر وہ پیش ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔
