مقبوضہ بیت المقدس (نیوزمارٹ ڈیسک)اسرائیل میں ہزاروں افراد نے شہروں میں ریلیاں نکال کر ملک کے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنے کے حکومتی منصوبے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ لگاتار دوسرا ہفتہ ہے جب حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جن کا تعین پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنے کے حکومتی منصوبے میں پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم کرنے کی اجازت دینا شامل ہے اس کے علاوہ، سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری میں سیاستدانوں کا زیادہ اثر ہوگا۔
