80

یورپی یونین کی نئی پابندیوں کا خدشہ، ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی

جدہ (نیوزمارٹ ڈیسک)یورپی یونین ایران کے عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہی ہے ۔عرب نیوز کے مطابق ایرانی مظاہرین پر حکومت کے وحشیانہ کریک ڈان کے تناظر میں یورپی ممالک تہران کے 37 عہدیداروں اور تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر بحث کر رہے ہیں۔عالمی برادری میں ایران کی بڑھتی ہوئی تنہائی کی وجہ مشرق وسطی میں بدامنی پھیلانے میں کردار ادا کرنا اور یوکرین میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا سبب بننے والے ڈرونز کی فراہمی بھی ہے۔یورپی یونین اور تہران کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں تنا پیدا ہوا ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی مظاہرین کے خلاف کریک ڈان پر 60 سے زائد ایرانی حکام اور اداروں کے اثاثے منجمد اور ویزا پابندیاں عائد کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں