87

نریندر مودی گجرات میں قتل وغارت کے براہ راست ذمہ دار ہیں ، جیک اسٹرا

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر نے لندن میں دفتر خارجہ کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی گجرات میں 2002میں ہونے والی ہلاکتوں کے براہ راست ذمہ دارہیں۔ جیک اسٹرا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ یہ ان لوگوں کے مشاہدات ہیں جووہاں موجود تھے۔مجھے یقین ہے کہ میں نے بات کی ہے،تاہم 21سال بعد مجھے یاد نہیں کہ ان کا جواب کیا تھا۔ جیک اسٹرانے جو بھارت کو اچھی طرح سے جانتے ہیں، کہا کہ وہ بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی تاریخ سے واقف ہیں ، اس لیے گجرات میں 2002کے فسادات سے مایوس توتھے لیکن حیران نہیں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں