55

امریکی بینکوں سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری

واشنگٹن (نیوزمارٹ ڈیسک)دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینک بھی بڑے پیمانے پر نوکریاں ختم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بینکوں کے اعلی افسران پر اخراجات میں کمی لانے کے لیے بہت زیادہ دباو ہے۔اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران نوکری سے نہیں نکالے گئے تھے۔ بینکنگ سیکٹر پر نظر رکھنے والے ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ مزید بینک بھی اسی طرح کے فیصلے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں