70

امریکا نے روس کے نجی ملٹری گروپ ویگنر کو جرائم پیشہ قرار دیدیا

واشنگٹن(اے ایف بی)امریکا نے روس کے نجی ملٹری گروپ ویگنر کو جرائم پیشہ قرار دینے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی صحافی پیٹسی ودا کوسوارا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وائٹ ہاس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حمایت یافتہ نجی ملٹری گروپ ‘ویگنر’ کو جرائم پیشہ قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا میں اس کے اثاثے منجمد اور کاروباری لین دین پر پابندی لگا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام براہِ راست اس آرگنائزیشن کو ٹارگٹ کرے گا اور امریکا یا کسی بھی امریکی ادارے سے اس گروپ کو رقوم کی منتقلی کا عمل روک دے گا اور اس سے دیگر ملکوں کو بھی یہ پیغام جائے گا کہ وہ بھی اس گروپ کے ساتھ لین دین سے گریز کریں۔جان کربی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پہلے ہی ہم روس پر مختلف پابندیاں لگا رہے ہیں اور ان پابندیوں سے ‘ویگنر گروپ’ جیسے پرائیویٹ ملٹری کنٹریکٹرز پر بھی خاصا اثر پڑا تھا۔واضح رہے کہ ویگنر گروپ کو روس کے حمایت یافتہ جنگجوں کا ایک گروپ سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں