سکردو( نیوزمارٹ ڈیسک )ڈی جی ایس سی او، کمانڈ اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز جی بی کے تمام افسران،خاندانوں کی جانب سے، تاریخی التیت قلعے کی دہلیز پر منعقد ہونے والی اسکارف ونٹر لوڈ سیزن 5 – آئس ہاکی چیمپئن شپ میں ایس سی او مرد چیمپئنز اور خواتین شریک ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جی بی میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لیے ایس سی او کے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ آخر میں مہمانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تعریفی اسناد اور سووینئر تقسیم کیے گئے۔ تمام کھلاڑیوں اور بچوں نے ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، گلگت کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سائیکل اور متعلقہ فری لانسنگ وسٹا سے متعارف کرایا گیا۔ایس سی او کی کوششوں کو سب نے سراہا۔
