59

پیپلزپارٹی اور GB کا مضبوط رشتہ ، موقع ملا تو پھرخدمت کرینگے،آصف علی زرداری

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارلیمانی اور تنظیمی وفد کی قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی وفد میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد اسماعیل ،سنئیر نائب صدر جمیل احمد،پیپلز پارٹی کی ر±کن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش ،نائب صدر بشیر احمد،رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا ،رکن کونسل ایوب شاہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ عتیق الرحمٰن ہمراہ تھے انہوں نے اس موقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاست میں ان کے مثبت کردار کو سراہا۔ گلگت بلتستان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں وہاں پیپلزپارٹی کی جڑیں مضبوط ہیں ہم آئندہ بھی وہاں کے لوگوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور ان کی امیدوں کو پورا کریں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں