گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک ) محی الدین احمد وانی چیف سیکرٹری جی بی کا کہنا ہے کہ ہمارا اسمارٹ اسکول پروجیکٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ پورے خطے میں پھیل رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پر مبنی سیکھنے کو بروئے کار لا کر تدریس کو بہتر بنا رہا ہے۔ ہر اسکول اسمارٹ ایل ای ڈی اسکرینز، کروم بکس، آف سائٹ اور آن سائٹ سرور، تیز رفتار انٹرنیٹ، ایل ایم ایس اور ماسٹر ٹرینر سے لیس ہے۔ہنزہ سے سکردو تک، گلگت سے کھرمنگ تک، ہر ہائیر سیکنڈری اسکول کو اسمارٹ اسکول میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ذیل میں ہائی سکول گنیش ہنزہ کی دلکش تصاویر ہیں جو اگلے دو دنوں میں سمارٹ سکول میں تبدیل ہو جائیں گی۔
