20

گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات‘ عملے کی تربیت مکمل،چیف الیکشن کمشنر

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ خطے میں پہلی بار بلدیاتی نظام قائم ہونے جا رہا ہے اور انتخابات کے انعقاد سے خطے کی تعمیر وترقی کا عمل مزید بہتری کی جانب بڑھ سکے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مختلف اداروں سے 13 سو افراد پر مشتمل تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اور عوام کو ان کا حق صحیح معنوں میں مل سکے۔بلدیاتی انتخابات سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں