89

غیر ترقیاتی فنڈز33سے47ارب تجاوز‘ وزیراعلیٰ‘ وزرراءکی تنخواہوں میں 100گنا اضافہ

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعلیٰ اور وزراءکی حالیہ پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اور وزراء کے وفاق پر الزامات محض سیاسی جگت بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعلیٰ جب بھی عمران نیازی سے ملاقات کرکے آتے ہیں تو غیرترقیاتی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ سامنے لاتے ہیں۔عمران نیازی نے گلگت بلتستان حکومت کو اپنی ذات تک اور بنی گالہ اور زمان پارک تک محدود کرکے رکھ دیا ہے۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت جب سے اقتدار میں لائی گئی ہے تب سے آج تک غیر ترقیاتی فنڈز میں اضافے کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔عمران نیازی کے چار سالہ اقتدار میں غیر ترقیاتی بجٹ 33 ارب سے 47 ارب پر پہنچادیا گیا۔غیر ترقیاتی فنڈز میں اضافے کا براہ راست فائدہ سلیکٹڈ وزیراعلی اور وزرا اٹھا رہے ہیں اور عیش وعشرت کے غرور میں مست ہیں۔ آج دو سال کے عرصے میں عوامی مسائل کا پہاڑ کھڑا ہو چکا ہے۔سلیکٹڈ آج بھی سنجیدہ نہیں۔عوام کے مفاد پر سیاست کرنے والے عوام کے مخلص ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پاکستان کے چار صوبوں میں انہی نااہلیوں اور ناکامیوں کے بدولت ان کا سیاسی سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے۔جلد گلگت بلتستان کے عوام کی جان ان سے چھوٹنے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں