16

شہباز شریف حکومت 172لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض احمد خان کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا ورنہ اس قومی اسمبلی کی کو نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں، اس وقت شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے اور حکومت بچانے کیلئے لوٹوں پر انحصار کر رہی ہے۔ اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں، آٹا نہیں، بجلی نہیں قرض واپس کرنے کے پیسے نہیں مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں