16

حکومت کا مقصد ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں ایک متنازع شخصیت کو نگران وزیر اعلی لگایا گیا، یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے اور ہم اس سے غافل نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ ایک ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو ان کے انگوٹھے کے نیچے ہو، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئین کہتا ہے تحلیل کے ساتھ تاریخ بھی دی جانی چاہیے تھی، نہ پنجاب میں تاریخ دی گئی نہ خیبر پختونخوا میں تاریخ دی گئی، ہم اس کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں