72

پھلوں کا بادشاہ آم، بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پھلوں کے بادشاہ کا لقب پانے والا ’آم‘ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ہر ایک کا مرغوب ہے۔

گرمیوں کے موسم کو ناپسند کرنے والے لوگ بھی صرف اس لیے گرمی کے موسم کا انتظار کرتے ہیں کہ اس موسم میں ان کا پسندیدہ پھل آم میسر ہوتا ہے۔

یوں تو لوگ آم کو اس کے بہترین ذائقے کی وجہ سے پسند کرتے اور کھاتے ہیں لیکن اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔

آم میں جسم کے لیے نقصان دہ فیٹ،کولیسٹرول اورسوڈیم کی مقداربہت کم پائی جاتی ہے۔

آموں میں صحت کے لیے بنیادی منرلزاوروٹامنزکی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جن میں وٹامن بی6،وٹامن کے،وٹامن اے،وٹامن سی،وٹامن ای،پوٹاشیم،میگنیشیم اورکوپرشامل ہیں۔

آم ہائی بلڈ پریشرکےمریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید پھل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں