13

پنجاب، خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کی تاریخ کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 9 سے 13 اپریل جبکہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے لیے 15 سے 17 اپریل کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا میں 15 سے 17 اپریل کے درمیان تاریخ فائنل کرکے حکام کو آگاہ کریں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن پنجاب میں 13 اپریل سے پہلے انتخابات کرانے کاپابند ہے۔جبکہ عام انتخابات میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔عام اور ضمنی انتخابات میں اخراجات کا تخمینہ بھی لگا لیا گیا ہے تاہم دونوں صوبوں اور ضمنی الیکشن پر تقریبا 15 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں