11

فواد کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، شاہ محمود

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ فواد چو ہدری کا کیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ فواد چو ہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں