63

زمانے کا جھوٹا شخص نیازی ‘ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی اور سیاسی طور پرغیر مستحکم کرنے والوں کے ہر عزائم کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی وزیراعظم نے کہا کہ زمانہ کے جھوٹے شخص عمران خان نے جس طرح غلط بیانی سے ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی ہے ۔ وہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے وزیراعظم کو اپنے حلقہ انتخاب کے لیے جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور مزید ترقیاتی منصوبوں کے لیے درخواست کی جس پر وزیراعظم نے انہیں منظور کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں