77

ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

دبئی(نیوزمارٹ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے،آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں،جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر ہیں،ون ڈے آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں