بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک) ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ(چائنا ایگزم بینک)نے کہا ہے کہ اس نے 2022 میں غیر ملکی تجارت کی صنعت کو سہارا دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ قرض تعاون فراہم کیا۔سال 2022 کے اختتام تک غیر ملکی تجارتی صنعت کے لئے بینک کا واجب الادا قرض 28.7 کھرب یوآن (تقریبا 423.92 ارب امریکی ڈالرز) ہوگیا جو سال کے آغاز سے 470 ارب یوآن زائد ہے۔یوآن اور دیگر کرنسیوں میں واجب الادا قرض گزشتہ برس کے اختتام تک 50 کھرب یوآن سے تجاوز کرگیا جو 2022 کے آغاز سے 12 فیصد زائد ہے۔چائنہ ایگزم بینک ایک ریاستی مالی اعانت اور ریاستی ملکیت کا پالیسی بینک ہے جو چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
