11

چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،سیکریٹری داخلہ

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویڑن میر وقار ، ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ، ڈی آئی جی گلگت رینج فرمان علی، ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز اور ونگ کمانڈر گلگت بلتستان سکاوٹس نے شرکت کی اور سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کو امن و امان کی صورت حال اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے سیکورٹی اداروں کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس وقت گلگت بلتستان میں چینی باشندوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اندرون اور بیرون شہر سے آنیوالے افراد کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اظہار اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ عبدالحمید بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں