بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک) چین میں 2022 کے اختتام تک زیرگردش ڈیجیٹل یوآن کی مالیت 13.61 ارب یوآن (تقریبا 2.01 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی۔پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کو شامل کرنے سے ساتھ چین کے واجب الادا ایم صفر یعنی زیرگردش نقد رقم گزشتہ برس کے اختتام تک 104.7 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.3 فیصد زائد ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ انتظام اور حساب کتاب کا نظام بھی بہتر ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم صفر میں ڈیجیٹل یوآن کی شمولیت زیادہ درست طریقے سے زیر گردش موجود کرنسی کی مالیت بتاسکتی ہے۔
