11

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد

واشنگٹن (نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی حکومت میں اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دینے والے حکام کے گھروں سے خفیہ دستاویزات برآمد ہونے کا سلسلہ جاری، سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد ہو گئیں،غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ ہفتے ایک وکیل کی طرف سے سابق نائب صدر مائیک پینس کے انڈیانا کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی )کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ امریکی قوانین کے تحت صدارتی ریکارڈز ایکٹ کے تحت انتظامیہ ختم ہونے کے بعد وائٹ ہاﺅس کے ریکارڈ کو نیشنل آرکائیوز میں جانا چاہیے، ایسی دستاویزات کو قواعد و ضوابط کے مطابق محفوظ طریقے سے رکھنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں