72

وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا، اسامہ مجید

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر / کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس لینڈ ریفارمز کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ضلعی انتظامیہ آفیسر اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔کلکٹر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا- نمبرداران کوفعال بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائینگے- اس حوالے سے کلکٹر گلگت کو تینوں سب ڈویڑنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- کلکٹر گلگت نے تینوں سب ڈویڑنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی مفصل چھان بین کریں – انتقالات، الاٹمنٹس اور ریونیو ریکارڈ میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہونے کی صورت میں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی- اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر نگرانی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی- ریونیو ریکارڈ اور عوامی زمینوں کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں