90

تعلیم ترقی کا طاقتور محرک اور غربت کم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے، فتح اللہ

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔تعلیم کا ملک کی معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے۔تعلیم ترقی کا ایک طاقتور محرک ہے اور غربت کم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم افراد کے لیےروزگار اور صحت میں بہتری اور غربت میں کمی کا باعث بنتی ہے۔نوجوانوں کو قابل قدر تعلیم فراہم کرنے اور اپنے کیرئیر میں سبقت حاصل کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی حکومت تمام بچوں کو اسکولوں تک رسائی فراہم کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔صوبائی حکومت نظام تعلیم میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ان۔کا مزید کہنا تھا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوانوں کو باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں