10

گلگت بلتستان کے عوام کیلئے خوشخبری‘ وفاق نے ترقیاتی فنڈز جاری کرے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے پی ایس ڈی پی پروجیکٹس کے فنڈز جاری کرنے کی گزارش کی اور گلگت بلتستان حکومت کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے گورنر گلگت بلتستان کی سفارش پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو یقین دلایا کہ جلد از جلد پی ایس ڈی پی پروجیکٹس کے فنڈز بھی جاری کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر نے وزیر منصوبہ بندی سے بلتستان یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈز کےلیے 500 ملین کی بھی گزارش کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ انڈومنٹ فنڈز کےلیے بھی ممکن کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں